• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163016

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں نے اپنے خسر کو فون کیا ....

    سوال: میرے خسر کا انتقال بدھ (23/05/2018) کو ہوا ، میں نے (29/05/18) خواب دیکھا کہ میں نے اپنے خسر کو فون کیا انہوں نے فون اٹھایا، بہت زیادہ خوش تھے، سب سے بولے کہ اس کے دولہا کا فون آیا ہے، بس یہی دیکھا پھر آنکھ کھل گئی (اپنی لڑکی کا نام لے کر بولا تھا)۔ انتقال سے پہلے ان کی آواز کافی خراب ہوگئی تھی پان کھانے کی وجہ سے اور اَستھما کی وجہ سے۔ مہربانی کرکے میرے خواب کی تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 163016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1006-795/SN=10/1439

    ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، اس میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے خسر صاحب قبر میں اچھی حالت میں ہیں اور ماہ رمضان کی موت بلا شبہ ایک سعادت ہے، آپ لوگ صدقہ ، خیرات، تلاوت اور تسبیحات وغیرہ کے ذریعے ان کے حق میں کثرت سے ایصال ثواب کیا کریں، ان شاء اللہ انہیں اس کا فائدہ پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند