• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162760

    عنوان: حسد ، غیبت ، چغلی اور ریاکاری کی تعریف کیا ہے، کسے کہتے ہیں؟

    سوال: حسد ، غیبت ، چغلی اور ریاکاری کی تعریف کیا ہے، کسے کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1063-852/B=10/1439

    (۱) حسد: تو یہ ہے کہ کسی کو اچھی حالت میں اور اس کی ترقی دیکھ کر جلنا اور کڑھنا۔

    (۲) غیبت : نام ہے کسی کے پیٹھ پیچھے ایسی بات کہنا کہ اگر وہ سن لے تو اسے تکلیف پہونچے۔

    (۳) چغلی: یہ ہے کہ کوئی مخفی بات کسی مجلس میں کہی گئی تو کوئی فساد برپا کرنے کے واسطے اس بات کو دوسروں سے کہہ دے ۔

    (۴) ریاکاری: یہ ہے کہ اللہ کے لئے عمل نہ کرکے دنیا والوں کو دکھانے کے لئے اپنی شہرت حاصل کرنے اور اپنی ناموری حاصل کرنے کے لئے عمل کرنا۔ اس کی وجہ سے عمل کا اجر و ثواب نہیں ملتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند