• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162306

    عنوان: رمضان المبارک کا نام لیکرتجارت کرنا کیساہے ؟

    سوال: رمضان کا مہینہ شروع ہو نے والا ہے اور اس مہینہ میں بہت سے تاجر برادری رمضان کی نسبت سے الگ الگ پروڈکٹس بیچتے ہیں اس میں رمضان کی نسبت سے یا رمضان اسپیشل کہ کر اپنا پروڈکٹس بیچنا دوروست ہے کیا اور رمضان میں بہت سے تاجر رمضان کے ٹائم ٹیبل کے کارڈ پر اپنا اشتہار لگاتے ہیں کیا یہ دوروست ہے ؟

    جواب نمبر: 162306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1170-1104/M=10/1439

    اگر واقعی کوئی ایسی چیز ہو جو خاص رمضان میں تیار ہوتی ہے اور رمضان ہی میں عامةً اس کی خرید وفروخت کی جاتی ہو تو اس کو رمضان اسپیشل کہہ کر فروخت کرنے میں حرج نہیں اسی طرح رمضان کے ٹائم ٹیبل والے کارڈ پر اشتہار لگانے میں بھی مضائقہ نہیں، لیکن تاجروں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ رمضان کا مہینہ، نیکیوں کا مہینہ ہے یہ نیکی اور ثواب کمانے کا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک کی طرف غلط انتساب سے بچنا چاہیے اور تجارتی مفاد کے لیے اس مقدس مہینے کو استعمال کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند