• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161529

    عنوان: دیوبندی ــ بریلوی مسلكی اختلاف كی بنیاد كن باتوں پر ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ ہمارا یعنی دیوبندی کا اور بریلوی مسلک کا بنیادی اختلاف کن کن باتوں (عقائد اور عبادات) پر ہے؟

    جواب نمبر: 161529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 976-781/B=8/1439

    یوں تو وہ بہت سی باتوں میں اختلاف کرتے ہیں مثلاً بریلوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عالم الغیب ہیں یعنی انہیں جمیع ماکان ومایکون کا علم ہے اور دیوبندی حضرات کہتے ہیں کہ یہ صفت اللہ کے ساتھ خاص ہے۔ بریلوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ ہر وقت حاضر و ناظر ہیں جب کہ دیوبندی حضرات فرماتے ہیں کہ یہ صفت صرف اللہ کے ساتھ خاص ہے۔ وہ لوگ قبروں کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور دیوبندی کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا اور کسی کے لئے سجدہ جائز نہیں۔ وہ ہم پر تہمت لگاتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے، ان کی معاذ اللہ توہین کرتے ہیں۔ حالانکہ ہم دیوبندی سب سے زیادہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔ جو نہ مانے یا ذرہ برابر ان کی توہین کرے ہم انہیں کافر سمجھتے ہیں۔ اس طرح کے اختلافات ہیں۔ ان سب پر سیر حاصل بحث ہو چکی ہے اور کتابیں بھی چھپ کر آچکی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند