• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161498

    عنوان: خواب میں اپنے آپ کو ننگا دیکھنا

    سوال: حضرت، میں نے خود کو خواب میں ننگا دیکھا ہے کچھ لوگوں کے سامنے یا تو میں نہا رہا تھا یا ایسے ہی ننگا تھا، یاد نہیں رہا۔ براہ کرم، دونوں کے بارے میں تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 161498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1092-960/H=8/1439

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ شریعتِ مطہرہ کے احکام پر عمل کرنے میں غفلت ہو رہی ہے اور گناہوں کی طرف مائل ہو جانے کا اندیشہ ہے اللہ پاک حفاظت فرمائے اور عافیت دارین سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند