• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161475

    عنوان: خواب میں کالے سانپ کاٹ لینا

    سوال: فرحت جہاں نے تین بجے صبح خواب دیکھا کہ کمرہ میں اس کی لڑکی زینت اور کچھ لوگ بیٹھے ہیں۔ کمرہ میں ایک چوکی رکھی ہے جس کے نیچے سے ایک کالا سانپ نکلا۔ جس نے زینت کو ڈنک مار کر کاٹ لیا۔ بیٹھے ہوئے لوگوں نے کہا اب یہ انتقال کر جائے گی، بچے گی نہیں۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 161475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1088-957/H=8/1439

    خواب میں تنبیہ ہے کہ گناہ کی طرف میلان سے ایمان خطرہ میں آجاتا ہے اللہ پاک سے پناہ مانگنی چاہئے اور ہر شخص کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند