• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161426

    عنوان: مسجد كے مائك سے افطار پارٹی كا اعلان كرنا؟

    سوال: مسجد کے مائک سے رمضان میں افطار پارٹی کا اعلان کرنا کیسا ہے ؟ واضح رہے کہ یہ اعلان نماز کے فورا بعد ہوتا ہے ۔

    جواب نمبر: 161426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1052-928/H=8/1439

    خود مروجہ افطار پارٹی بھی عامةً افراط و تفریط نیز دیگر مفاسد پر مشتمل ہوتی ہے اور افطار پارٹی کی دعوت کا مصالح مسجد سے نہ ہونا تو ظاہر ہی ہے پس مسجد کے مائک سے اس کا اعلان کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند