• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161329

    عنوان: جھوٹے سرٹیفیكیٹ كی بنباد پر داخلہ لینا اور سہولت سے فائدہ اٹھانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ہندستان کا رہنے والاہے ، اور وہ حکومت سے عصری تعلیم میں سہولت حاصل کرنے کے لئے جھوٹا کاسٹ سرٹیفکیٹ بنا کر داخلہ بھی لیا ہے اور فیس سے بھی سہولت حاصل کرتا ہے ،کیا اس کا یہ عمل درست ہے ؟ کیا اس کی کمائی جو کہ اس تعلیم کی بنیاد پر ہو وہ درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1065-899/sd=9/1439

    جھوٹ اور دھوکہ دہی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور اس کی بنیاد پر داخلہ لینا اور فیس نہ دینے یا کم دینے کی سہولت سے فائدہ اٹھانا ناجائز ہے ؛ البتہ اس طرح تعلیم حاصل کر کے لگنے والی ملازمت اگر جائز ہو اور اس کے اندر اہلیت بھی موجود ہوتو ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند