• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160847

    عنوان: نسیان كے لیے علاج ودعا

    سوال: حضرت، میرا قوت حافظہ تھوڑا سا کمزور ہے۔ کوئی بھی کام کرنے کے لئے سوچتا ہوں پر بھول جاتا ہوں۔ اس کے لئے کوئی دعاء یا عمل تجویز فرمادیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 160847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:890-811/M=7/1439

    بھول جانا (نسیان) مختلف اسباب کی بنا پر ہوسکتا ہے اگر جسمانی کسی عارضہ کی بنا پر ایسا ہوتا ہے تو اچھے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے اس کا علاج کرائیں، وٹامن پیدا کرنے والی سبزیاں اور مقوی غذائیں استعمال کریں، نیند کی کمی سے بھی بھولنا ہوسکتا ہے اس لیے نیند مکمل کرلیا کریں، غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے بچیں، شرمگاہ کی طرف دیکھنا بھی نسیان پیدا کرتا ہے، خوش گوار ماحول میں رہیں اور ذہنی دباوٴ اور ٹینشن والے امور سے خود کو الگ رکھیں، روزانہ سوتے وقت الم نشرح اور سورہٴ اعلیٰ سات سات مرتبہ پانی پر دم کرکے استعمال کریں، اور ہرنماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر یَا قَویُّ ۱۱/ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند