• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159273

    عنوان: خواب میں آکر بولے کہ فجر کی نماز پڑھو

    سوال: مجھے مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم کا بھی چار سے پانچ مرتبہ خواب میں دیدار ہوا، اور کچھ دن پہلے مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم کا بیان بہت قریب سے سن رہا تھا، ایسا خواب میں نے دیکھا۔ اور آج فجر کی نماز نہیں پڑھی تھی تو مولانا طارق جمیل صاحب خواب میں آکر بولے کہ فجر کی نماز پڑھو۔ اور میں حضرت مولانا طلحہ صاحب نقشبندی دامت برکاتہم سے بیعت ہوچکا ہوں۔ میرے اس خواب کا مطلب بتادیجئے۔

    جواب نمبر: 159273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 660-528/B=6/1439

    اس خواب میں اشارہ ہے کہ آپ کو بزرگان دین سے محبت ہے مگر عمل میں آپ بھی ناقص معلوم ہوتے ہیں، اس لیے شریعت کے تمام احکام پر آپ عمل کرنے والے بنیں اور اتباعِ سنت کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند