متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 159265
جواب نمبر: 15926501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:678-564/sd=6/1439
ہاتھی کی سواری کرنا جائز ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عرض یہ ہے کہ ہمارے ایک خیر خواہ جنھوں نے
ایک خواب دیکھا تھا تعبیر معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو ہم نے آپ سے رجوع کیا۔ ان کا
خواب ہے کہ وہ عمرہ یا حج کا سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں وہاں یہ بات پھیل جاتی
ہے کہ ابھی حرم شریف میں بیان ہوگا لوگ منتظر رہتے ہیں کہ کب بیان ہوگا اس کے بعد
کعبہ کے در و دیوار پر فاحشاؤں اور فلمی ادا کاراؤں کی تصویر آویزاں کی جارہی ہے
(اس منظر کو دیکھ کر صاحب رویت بے حد مضطرب ہوجاتے ہیں) اخیر میں بیان کرنے والے
آتے ہیں اور وہ نہ تو مرد ہیں او رنہ ہی عورت۔ وہ صاحب مجھے بتلا رہے تھے کہ کعبہ
پر یہ حالت دیکھ کر اور خنساء کو بحیثیت خطیب دیکھ کر بہت پریشان ہوں۔ اس لیے تعبیر
کے پیچھے پڑ گئے او رمیں آپ کے در پے ہوگیا۔ برائے کرم جواب مرحمت فرماکر ممنون
فرمائیں۔ ہاں صاحب رویت کی عمر پچیس سے تیس برس تک ہوگی اور وقت رویت رات کا دوسرا
پہر ہوگا۔
خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیارت کے لیے کیا عمل کرنا چاہیے؟
1644 مناظرکیا ڈیجیٹل تصویر بھی تصویر کے حکم میں آتی ہے ؟
1881 مناظرزید کہتاہے کہ اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب عطافرمایاتھا اور تمام مخلوقات سے زیادہ علم عطافرمایاتھا ، وہ یہ بھی کہتاہے کہ اس علم غیب سے مراد اللہ تعالی کا عطاکردہ ہے ، اللہ تعالی کے بتانے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سے نہیں جانتے تھے اور اللہ تعالی نے زمین وآسمان میں جو کچھ ہے اس کا علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمادیاتھایہ بعض غیوب کی خبر ہے۔ اگر کل کا لفظ استعمال کریں تو یہاں مخلوق کے مقابلے میں کل کا لفظ استعمال ہوگا، خالق کے مقابلے نہیں ، اور کہتاہے کہ اللہ کے علم غیب سے برابری تو دور نبی کا علم غیب اللہ کے علم غیب سے کچھ نسبت بھی نہیں رکھتاہے، کیونکہ نبی کا علم مخلوق ہے اور خالق کااپنا ذاتی ہے۔ جبکہ بکر کہتاہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے علم غیب عطانہیں فرمایاتھا، علم غیب نہ ذاتی ہوتاہے اور نہ عطائی ، اس میں فرق نہیں کرنا چاہئیاور علم غیب صرف اللہ عزو جل شانہ کے ساتھ مخصوص ہے، اللہ تعالی نے اپنے محبوب بندوں کو بھی غیب کا علم نہیں دیتاہے۔ براہ کرم، اس جانب میری رہ نمائی فرمائیں۔
1638 مناظر