متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 1579
کرکٹ میچ میں کسی کی حمایت کرنا؟
جب ٹی وی پر کرکٹ میچ آتا ہے ، کچھ پاکستان کی طرف داری کرتے ہیں جب کہ ہم انڈیا میں رہتے ہیں تو کیا ان لوگوں کا یہ عمل جائز ہے؟ کیوں کہ ہم لوگ انڈیا کی حمایت کرتے ہیں تو وہ لوگ ہمیں قوم کا غدار کہتے ہیں ۔ آپ ہمیں اس بارے میں صحیح رائے دیں۔
جواب نمبر: 1579
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 601/594=د
کسی سے اظہار ہمدردی کسی تعلق کی بنا پر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، لیکن دل آزاری مقصود نہ ہونا چاہیے، یہ مذموم ہے۔ اور یوں فی نفسہ کرکٹ میچ ناجائز امور کا مجموعہ ہوتا ہے، اس کا دیکھنا دکھانا بھی حرام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند