متفرقات - دیگر

India

سوال # 156713

حضرت، کیا ہمارے پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹیوں کے ساتھ بھی ام المومنین لگا سکتے ہیں؟ یا صرف ان کی ازواج کے ساتھ ہی لگے گا؟

Published on: Nov 27, 2017

جواب # 156713

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 358-304/H=3/1439



بنات طاہرات رضی اللہ عنہن (بیٹیوں) کے ساتھ ام الموٴمنین لگانے کا امت میں معمول نہیں ہے بلکہ صرف ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے ساتھ لکھنے اور بولنے کا معمول ہے۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات