• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155042

    عنوان: میں خواب میں دو دن سے کچھ دیکھ رہی ہوں کہ میرے کسی عزیز کا انتقال ہوا

    سوال: حضرت، میں خواب میں دو دن سے کچھ دیکھ رہی ہوں کہ میرے کسی عزیز کا انتقال ہوا اور ساتھ ہی یہ بھی کہ میرے گھر میں مرحوم جیسے میری دادی بڑی امی یا نانی مرحوم آئی ہیں اور سب الحمد للہ اچھے حال میں ہیں اور ایک بار تو اپنی چھوٹی بہن کے انتقال کے متعلق دیکھا۔ دوسری بار بس گھر میں کسی کا انتقال ہوا، کس کا یہ نہیں پتا۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ مہربانی کرکے جواب دیں۔ گھر میں ویسے بھی کچھ مسائل چل رہے ہیں جس سے ذہن پریشان ہے جیسے والد صاحب نے بینک سے سودی لون لے رکھا ہے بہت منع کرنے پر بھی لیا ،پر اب اس کی ندامت ہے ان کے دل میں، توبہ بھی کیا پر اس کی نحوست تو ہے، کیونکہ ابھی وہ ادا نہیں ہوا ہے۔ آپ سے بھی دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 155042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 39-26/H=1/1439

    (۱) ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ آپ کی دعاء وایصالِ ثواب مرحوم اعزہ کو فائدہ پہنچے گا ان شاء اللہ۔ ایصالِ ثواب کا خاص اہتمام کیا کریں۔

    (۲) جس قدر جلد سے جلد سودی قرض کی ادائیگی ہوسکے تنگی ترشی برداشت کرکے اداء کردینا چاہئے سودی قرض کبھی نہ لینا چاہئے۔ اللہ پاک جلد از جلد عافیت کے ساتھ ادائیگی کی سہولتیں میسر فرمادے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند