متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 154975
جواب نمبر: 15497501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 27-24/D=1/1439
دونوں خواب مبارک ہیں ایمان کے تقاضوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور گناہوں سے بچنے کی فکر، ان شاء اللہ حج کی توفیق نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ سورہ فاتحہ کی آیت مبارکہ [اہدناالصراط
المستقیم] کا ترجمہ کرنا چاہیے [ہمیں سیدھا راستہ دکھا] جو کہ لغوی ترجمہ ہے۔ اور
بکر کہتا ہے کہ اس کا ترجمہ کرنا چاہیے [ہمیں سیدھا راستہ چلا]۔اور دلیل یہ دیتا
ہے کہ اللہ نے ہم کو سیدھا راستہ قرآن اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے سے
دکھا دیا ہے جو کہ [اسلام] ہے ۔ سو اب ہمیں یہ دعا کرنا چاہیے کہ ہمیں اس سیدھے
راستہ پر جو کہ اسلام ہے اس پر چلا او رعمر کہتا ہے کہ دونوں ترجمہ صحیح ہے اور دلیل
یہ دیتا ہے کہ [دکھا] لغوی اعتبار سے صحیح ہے اور [چلا] شرعی اعتبار سے صحیح ہے۔
سوال یہ ہے کہ آیا (۱)زید
صحیح ہے؟ (۲)بکر
صحیح کہتا ہے یا (۳)عمر
صحیح کہتا ہے؟ مہربانی فرماکر دلیل کے ساتھ تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔
(۱) کیا عقیقہ کا گو شت کھانا ماں اور باپ کے لیے جائز نہیں ہے؟ کیا عقیقہ کا گوشت لوگوں کو گھر پر بلاکر کھلایا جاسکتاہے؟ (۲) میں نے اپنی بیٹی کا نام نائلہ صدف رکھا ہے، کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ (۳) کیا شیعہ کو سلام کرنا اور ان کی دعوت کھانا درست ہے؟
4143 مناظردبئی اسلامی بینک اور دوسرے اسلامی بینک کسی شخص کے لیے کوئی کار یا ٹرک خریدتے ہیں جس کواسی شخص کو تلاش کرنا ہوتا ہے اور اس کو پسند کرنا ہوتا ہے اورمالک کے ساتھ اس کی قیمت طے کرنی ہوتی ہے۔اس کے بعد اس شخص کو بینک جانا ہوتا ہے اور فائنل پیپر کے لیے کہنا پڑتا ہے نقد ادائیگی کے لیے۔ بینک کبھی اس شخص کے ساتھ کسی اور کو بھیجتا ہے یا کبھی براہ راست اسی شخص کے ساتھ معاملہ کرتا ہے اور کار یا ٹرک مالک کو رقم کی ادائیگی کرتا ہے۔ بینک نے منافع کی قیمت 3%مشتہر کی ہے اور رقم کو اس شخص کے لیے پورے منافع اور ماہانہ قسط کے ساتھ حساب کرتا ہے۔کیا یہ سود/حرام ہے یا نہیں؟
1737 مناظرمجھے آپ سے خواب کی تعبیر پوچھنی تھی ۔ میں
اکثر خواب میں اپنے آپ کو گھر سے باہر شہر میں خاص کر روڈ پر دیکھتی ہوں۔ گھر کی
طرف جارہی ہوتی ہوں لیکن گھر تک نہیں پہنچتی۔ ایک دفعہ دیکھا کہ میں گھر کی طرف
جارہی ہوتی ہوں۔ گھر کے باہر فوج کی گاڑیاں ہوتی ہیں۔ ایک فوجی مجھے روک لیتا ہے
او ربہت پوچھ گچھ کرتا ہے۔ میں اسے سمجھاتی ہوں کہ دیکھو میرا گھر سامنے ہے۔ اس
دفعہ دیکھا ہے کہ میں گاڑی میں ہوتی ہوں اپنی امی کے ساتھ۔راستے بند ہوتے ہیں ہمیں
گھر جانا ہوتا ہے۔ ہم ایک الگ راستے سے جاتے ہیں وہاں لوگوں کا بہت رش ہوتا ہے۔
کچھ مولوی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ داڑھی والے اور ہری پگڑی انھوں نے پہنی ہوتی ہے۔
پھر آخر کار ہم اس روڈ پر جاتے ہیں جو ہمارے گھر کی طرف جاتا ہے۔ شہر میں ہڑتال
ہوتی ہے۔ آس پاس دکانیں بند ہوتی ہیں۔ ہم گاڑی تیز بھگاتے ہیں کہ روڈ خالی ہے جلدی
گھر پہنچ جائیں۔ کہیں لوگوں کا جلوس نہ نکل آئے۔ گھر جانے کے بجائے ہم ایک کالونی
میں چلے جاتے ہیں جو ہمارے گھر سے پانچ منٹ دور ہے۔ پھر گاڑی سے اترجاتے ہیں۔
کالونی کا روڈ بہت پتھریلا ہوتا ہے۔ میں اور میری امی بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔ میری
امی بہت تیز بھاگتی ہیں مجھ سے بھاگا نہیں جاتا بہت مشکل سے بھاگتی ہوں۔ پھر پانی
کا ایک چشمہ دیکھتی ہوں۔ اس میں صاف شفاف پانی بہہ رہا ہوتا ہے۔ ہم سوچتے ہیں تھوڑی
دیر یہاں رکیں گے پھر گھر جائیں گے۔ میرے ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ کچھ مسائل کی
وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔