• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154810

    عنوان: كسی لڑكے كا بالغہ لڑكی كو ٹیوشن پڑھانا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں حضرت سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی جس کی عمر 16 سال ہے کو ٹیوشن اس کے گھر پڑھانے جاتا ہوں، نہ تو وہ نماز کی پابند ہے اور نہ ہی اپنا سر ڈھک کر رہتی ہے ، کئی مرتبہ کہنے کے باوجود بھی ہمیشہ ہی ننگے سر رہتی ہے ، کیا مجھے وہاں پڑھانا چاہیے یا چھوڑ دینا چاہیے ؟ وہ کہتی ہے کہ میرا دل نہیں چاہتا نماز پڑھنے کا۔، بتائیے کیا کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 154810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1457-1427/N=1/1439

    ۱۶/ سالہ بالغہ لڑکی کو بے پردہ پڑھانا فتنہ سے خالی نہیں، نیز شریعت میں پردہ فرض ہے، اگر عورت یا لڑکی مرد کے سامنے بے پردہ آجائے تو مرد کو اپنی نظر یں نیچی کرلینا ضروری ہے؛ اس لیے آپ اپنے دین وایمان کی حفاظت کے لیے سوال میں مذکور لڑکی کو بے پردہ ٹیوشن نہ پڑھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند