• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154803

    عنوان: سوشیل میڈیا میں کوئی آیت یا دعا پوسٹ کی جاتی ہے اور نیچے لکھ دیا جاتا ہے کہ اس آگے بڑھائیں اور ثواب حاصل کریں۔ پس پر شرعی نقطئہ نظر سے صحیح حکم کیا ہے ؟

    سوال: سوال: آج کل یہ عام ہوگیا ہے کہ واٹس اپ میں یا کسی بھی سوشیل میڈیا میں کوئی آیت یا دعا پوسٹ کی جاتی ہے اور نیچے لکھ دیا جاتا ہے کہ اس آگے بڑھائیں اور ثواب حاصل کریں۔ پس پر شرعی نقطئہ نظر سے صحیح حکم کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 154803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1509-1525/L=1/1439

    اگر تبلیغ کی نیت سے کوئی شخص دین کی کوئی بات لکھ کر اس کو آگے بھیجنے کی دعوت دے تو امید ہے کہ جتنے لوگ اس پر عمل کریں گے یہ بھی ثواب میں شریک ہوگا؛ البتہ محض تفریح طبع کی غرض سے قرآنی آیات وغیرہ پوسٹ کرنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند