• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154801

    عنوان: میں نے دیکھا کہ خواب میں حضور بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگ ان سے کپ (پیالہ) میں کچھ پینے کی چیز جھوٹی کرا رہے ہیں

    سوال: میں دو خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں:۔ (۱) میں نے دیکھا کہ خواب میں حضور بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگ ان سے کپ (پیالہ) میں کچھ پینے کی چیز جھوٹی کرا رہے ہیں تاکہ وہ حضور کا جھوٹا پئیں، حضور سب کے لیے اس کپ میں سے تھوڑا پی کر رکھ رہے ہیں، میں بھی اسی خواہش کے ساتھ کپ بھر رہا ہوں پر میں نے وہ کپ زیادہ بھرا تاکہ مجھے حضور کا زیادہ جھوٹا پینے کو ملے۔ جب حضور نے دیکھا کی میں نے زیادہ جھوٹا پینے کے لیے کپ بھرا تو وہ ہنسنے لگے اور انہوں نے اسے تھوڑا سا پیا۔ اس کے بعد میں نے جب وہ کپ لیا تو اس میں دلیہ اور گوشت تھا، اس کے بعد میری نیند کھل گئی۔ (۲) دوسرا خواب اس سے ایک دو دن بعد آیا جس میں مجھے مولانا طارق جمیل صاحب نے حضور سے ملایا۔ پر ان دونوں خواب میں مجھے کسی نے بتایا نہیں کہ یہ حضور ہیں، بس مجھے خواب میں ہی محسوس ہوا۔ براہ کرم آپ مجھے ان دونوں خواب کی وضاحت فرمادیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 154801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1595-1495/B=1/1439

     (۱) ان شاء اللہ آپ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے علم نبوت یا سنت نبوی سے بہرہ ور ہوں گے یعنی اس پر عمل کرنے کی سعادت نصیب ہوگی۔

    (۲) حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق و محبت کی علامت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند