• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 154558

    عنوان: ٹرافک پولیس کی ملازمت اور اُس کی تنخواہ كیسی ہے؟

    سوال: حضرت، میرا کپڑوں کا بزنس ہے ، جب میں ۱۸-۱۹/ سال کا تھا تب میرا ایک دانت ٹوٹ گیا تھا، اور اس وقت میں طالب علم تھا تو میرے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا، میرے والد صاحب پولیس میں تھے اور روڈ ڈیوٹی (ٹرافک پولیس کا کام) کر رہے تھے۔ شاید اسی پیسے سے میرے دانت کا آر سی ٹی (RCT) کرایا تھا (دانت کے اوپر فکس کیپ چڑھا ہوا ہے)۔ ابھی میں کماتا ہوں، اور سرکار کو ٹیکس بھی دینا پڑتا ہے، تو کیا ٹیکس دینے سے اس کا کفارہ ہو جائے گا؟ یا پھر کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 154558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1381-1333/sd=1/1439

    آپ کے والد صاحب نے اگر روڈ ڈیوٹی کی ملازمت کی تنخواہ سے آپ کے دانت کا آر سی ٹی کرایا تھا، تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، اس لیے کہ ٹرافک پولیس کی ملازمت اور اُس کی تنخواہ حلال ہے اور اگر رشوت کی رقم سے آر سی ٹی کرایا تھا، تو آپ اسی کے بقدر رقم غریب کو صدقہ کردیں، حکومت کو ٹیکس دینا اِس کا بدل نہیں ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند