• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153844

    عنوان: کسی پر جادو کا الزام لگانا اور اس کی وجہ سے موت کا دعوی کرنا؟

    سوال: حضرت، اگر کوئی کسی پر جادو کروانے اور جادو کی وجہ سے اموات کا دعویٰ کرتا ہے تو کیا غلط الزام کی صورت میں رد عمل کے طور پر اخروی انجام کافرانہ ہوگا؟ اور اگر کوئی دوسرا ان کی باتوں میں آکر تصدیق کرے تو انجام کار کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 153844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1337-1306/M=11/1438

    کوئی شخص، کسی پر جادو کا دعوی کرے اور وہ اس کو دلیل شرعی سے ثابت نہ کرسکے یعنی الزام غلط ثابت ہوجائے تو محض اس کی وجہ سے مدعی سحر پر اور اس کی تصدیق کرنے والے پر کفر کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، ہاں بلا تحقیق شرعی کسی کے خلاف جادو کرانے کا الزام لگانا، کبیرہ گناہ ہے اور صحیح صورت حال کو جانے بغیر اس الزام کی تائید وتصدیق کرنا بھی گناہ ہے، اس سے توبہ استغفار لازم ہے اور جس پر الزام لگایا ہے اس سے معافی مانگنا بھی لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند