• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153712

    عنوان: میری والدہ کہتی ہیں کہ میں اور میری بیوی بچے دوسرے گھر جائیں

    سوال: میں اپنے ماں باپ، بھائی اور بہن کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں۔ پیشگی 20000/- روپئے اور ماہانہ کرایہ 3000/- روپئے ہیں۔ میں ہر ماہ 5000/- روپئے خرچ کے لیے دیتا ہوں، میری والدہ کہتی ہیں کہ میں اور میری بیوی بچے دوسرے گھر جائیں، گھر چھوڑ کر جانے پر والد صاحب راضی نہیں ہیں۔ اس وقت اگر میں الگ ہو جاوٴں تو ماں باپ کو خرچ دینا مجھے مشکل ہوگا، میں کیا کروں؟ برائے مہربانی جواب بتائیں۔

    جواب نمبر: 153712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1290-1194/B=11/1438

    آپ کی والدہ محترمہ کا کہنا دور اندیشی کے خلاف ہے، انھیں ایسی بات نہ کہنی چاہیے، مِل جُل کر جیسے رہتے چلے آرہے ہیں ایسے ہی رہتے رہیں، اور والدہ محترمہ کو محبت وپیار کے ساتھ صورت حال کو سمجھاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند