• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153607

    عنوان: کیا انٹرنیٹ سے ڈاوٴن لوڈ کی گئی اسلامی کتابیں پڑھنا جائز ہیں؟

    سوال: (۱) کیا انٹرنیٹ سے ڈاوٴن لوڈ کی گئی اسلامی کتابیں پڑھنا جائز ہیں؟ اور (۲) کیا انٹرنیٹ سے حاصل ہونے والی معلومات دینی اور شرعی اعتبار سے معتبر ہوتی ہیں یا نہیں؟ (۳) کیا سافٹ کاپی میں قرآن پاک اور دوسری اسلامی کتابوں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1316-1297/M=11/1438

    (۱تا ۳) انٹرنیٹ سے ڈاوٴن لوڈ کی گئی کتابیں اگر اہل حق ومعتبر مصنّفین کی ہیں، تو ان کا مطالعہ کرسکتے ہیں، انٹرنیٹ پر آج کل ہرطرح کی معلومات ہوتی ہیں، بہت سی بے سند اور فرضی باتیں بھی ہوتی ہیں، اگر معتبر ویب سائٹ کی معلومات ہوں تو ان پر اعتبار کرسکتے ہیں، سافٹ کاپی میں اگر قرآن پاک کا صحیح نسخہ ہے تو اسے پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند