متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 153408
جواب نمبر: 15340801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1224-1171/sn=11/1438
جائز نہیں، مکروہ ہے، یہ مضیّع اوقات ہونے کے ساتھ سات فرائض سے غافل کرنے والا کھیل ہے۔ (احسن الفتاوی: ۸/ ۲۴۱، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہی ہوں اور کچھ بری شکل کے لوگ مرد اور عورتیں میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور میں بہت دور جاتی ہوں اور بھاگتے ہوئے میں جنگل ، صحرا، بیاباں اور پتھریلی زمین والی جگہوں سے بڑی تیزی سے گزرتی ہوں۔ جب وہ لوگ میرے نزدیک پہنچ جاتے ہیں کہ پکڑ لیں تو میں ایک باغ میں داخل ہوجاتی ہوں اور جلد سے زمین کے اندر باغ میں جو ایک قبر بنی ہوئی ہے اس میں لیٹ جاتی ہوں اور اوپر سے قبر بند ہوجاتی ہے، اور رنگ برنگ کے پھول بھی اس پر آجاتے ہیں اور اس جگہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔ میں سکون سے قبر میں لیٹ جاتی ہوں۔ اور اس کے ساتھ ایک اور ایسی ہی پھولوں والی قبر ہے جو کہ میرے والد کی ہوتی ہے۔ باغ میں بہت زیادہ سبزہ اور رنگ برنگ کے پھول ہیں۔ میں اسے جنت سمجھتی ہوں۔
1710 مناظرپانچ سال پہلے میرے والد کا انتقال ہوا۔ اس بیچ میں ان کو تین چار خواب میں دیکھ چکی ہوں ، اس کے بارے میں تعبیر بتائیں۔
مفتی صاحب میں نے ایک خواب دیکھا ہے، برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔ خواب: میرے بڑے بھائی دعا کرتے ہیں کہ اللہ کرے اب تمہارے بھی بچے ہوجائیں میری بھابھی سامنے بیٹھی ہوتی ہیں۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ یہ دعا بہت اچھی ہے لیکن شادی کے بعد۔ اس کے بعد تھوڑی دیر میں منظر بدل جاتا ہے۔ اور میں یہ دیکھتی ہوں کہ میری فیملی کے ساتھ میں اسپتال میں جاتی ہوں میری بھابھی میرا نام لکھا کر آتی ہیں۔ تھوڑی دیر میں مجھے اسپتال والے بلاتے ہیں۔ اس وقت میں اپنی بڑی بہن سے بات کررہی ہوتی ہوں۔ میں اسپتال میں جاتی ہوں وہاں وہ میرا نام پکارتے ہیں لیکن میرے والد کے نام کے ساتھ نہیں ایک لڑکے کے نام کے ساتھ (اس لڑکے کو میں جانتی ہوں)۔ میں ان کو کہتی ہوں کہ ہاں میں ہی ہوں۔اس وقت میں اس لڑکے کے ساتھ اپنا نام سن کر بہت خوش ہوں۔ میری بڑی بہن مجھے چھیڑتی ہے تو میں کہتی ہوں ایسے ہی لکھوا دیا ہے۔ تو وہ کہتی ہیں ایسے ہی نہیں لکھواتے۔ دل میں کہتی ہوں اب میں حاملہ ہوں۔ میں بہت خوش ہوکر جواب دے رہی ہوتی ہوں۔ او رمارے خوشی کے تھوڑا شرماتی ہوں۔ اس کے بعد ایک عورت مجھے کہتی ہے کہ آپ پھر آگئی۔ میں نے کہا کہ آج تو آنا ہی تھا۔ اپنی ماں کو کہتی ہوں کہ اس عورت کو میں اپنی ماں کی طرح سمجھتی ہوں۔ وہ کہتی ہیں آج کو ئی گھر پسند آیا میں ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہوں ہاں اور بہت خوش ہوں۔ اس خواب کی تعبیر بتادیں۔
1926 مناظرمیرے والد ایک غیر مسلم عورت سے ناجائز تعلق رکھتے ہیں ، کوئی اس بارے میں نہیں جانتا ہے۔ میں کیا کروں، میں ان کو کیسے روکوں؟ ان کو نہیں معلوم ہے کہ میں ان کے تعلقات سے واقف ہوں۔
1715 مناظر