• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153352

    عنوان: عقیدہ اور فرقہ میں کیا فرق ہے ؟

    سوال: عقیدہ اور فرقہ میں کیا فرق ہے ؟ اور دیوبندی اور اہل حدیث میں کیا فرق ہے ؟ ان میں عقیدہ کا فرق ہے یا فرقہ کا ؟برائے مہربانی جواب دیجئے گا۔

    جواب نمبر: 153352

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1190-1154/N=11/1438

     (۱): عقیدہ اور فرقہ میں فرق ہے، اور وہ یہ ہے کہ عقیدہ کہتے ہیں کہ دین کی اس ضروری بات کو جس کا ماننا لازم وضروری ہو، اور فرقہ کا مطلب: جماعت اور گروہ ۔ قرآن وحدیث کے وہ عقائد جو اہل السنة والجماعة کی بنیاد ہیں، ان میں اہل السنة والجماعة سے اختلاف کرنے سے فرقے بنتے ہیں۔

    (۲): دیوبندی اہل السنة والجماعة سے ہیں، وہ اہل حق کے عقائد اور مسلک سے سر مو انحراف نہیں کرتے اور غیر مقلدین، یعنی: نام نہاد اہل حدیث، اہل السنة والجماعہ سے متعدد اصول چیزوں میں اختلاف رکھتے ہیں ، جیسے: اجماع اور قیاس کی حجیت کا انکار۔

    (۳): دیوبندی اہل السنة والجماعة کے عقائد ومسلک پر ہیں، ان کا اہل السنة والجماعة سے ہٹ کر قرآن وحدیث کے خلاف کوئی عقیدہ نہیں؛ جب کہ غیر مقلدین ایک فرقہ ہے جو گمراہ اور اہل السنة والجماعة سے خارج ہے(تفصیل رحمة اللہ الواسعہ ۲:۷۴۰- ۷۴۴میں ملاحظہ فرمائیں)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند