• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153206

    عنوان: میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے بنا کسی وجہ کے طلاق دے دیا ہے

    سوال: میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے بنا کسی وجہ کے طلاق دے دیا ہے اور اس کے گھر والوں نے اس سے پوچھا بھی نہیں کہ طلاق کیوں دی؟ پھر میں دیکھتی ہوں کہ میں اور ایک لڑکی قبرستان میں ہیں اور میں اور وہ لڑکی رہ گئی، ہم اپنی قبر تیار ہونے کے انتظار کر رہے ہیں۔ میں کھڑی تھی جیسے ہی اس کی قبر تیار ہوئی وہ لڑکی قبر میں لیٹ گئی اور اس کی جان نکل گئی۔ میری قبر ابھی آدمی کھود رہا تھا کہ گود میں سر رکھ کر لیتی تھی اور کانپ رہی تھی اور اللہ سے دعا کر رہی تھی یا اللہ رحم کر یا اللہ رحم کر۔ خود کو بہت تکلیف میں محسوس کر رہی تھی موت کی تکلیف میں۔ ساتھ ہی میں سب کو کہہ رہی تھی کہ مجھے جان نکلنے کے بعد قبر میں ڈالنا ابھی سانس باقی ہے ابھی نہیں۔

    جواب نمبر: 153206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1224-1129/H=11/1438

    اچھا خواب ہے ماشاء اللہ۔ آپ کو اکابر کی کتابوں کے پڑھنے سننے سنانے سے بہت فائدہ پہنچے گا ان شاء اللہ تعالیٰ بالخصوص بہشتی زیور اور تعلیم الدین سے دنیا سے بے رغبتی اور آخرت والے اعمال کی طرف توجہ کی توفیق خاص مرحمت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند