• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152897

    عنوان: بھابھی سے بھی پردہ ضروری ہے

    سوال: میرے شوہر کی بھابھی مجھ سے بات نہیں کرتی لیکن میرے شوہر سے صبح و شام لمبی لمبی باتیں کرتی ہے جو مجھے پسند نہیں پر میں کچھ بول نہیں پاتی، کیا کرنا چاہئے؟ براہ کرم بتائیں۔

    جواب نمبر: 152897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1080-1013/sd=11/1438

    آپ کے شوہر کو اپنی بھابھی سے بات چیت نہیں کرنی چاہیے ، بھابھی سے بھی پردہ ضروری ہے ،پردے کے بغیر بات چیت کرنا سخت فتنہ کا سبب ہے ، آپ اپنے شوہر کو مناسب موقع پر یہ مسئلہ بتادیں یا اپنے کسی محرم جو شوہر کا بھی قریبی ہو، اُس کے ذریعے سے بات پہنچوا دیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند