• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151708

    عنوان: بیوی کو ویڈیو کال پر دیکھنا یا سیکس کرنا زیادہ گناہ ہے یا ننگی فلم دیکھنا؟

    سوال: اگر ایک شخص اپنی بیوی سے دور ہو، دونوں ایک سال تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک آپس میں مل نہیں سکتے، اگر وہ ویڈیو کال پر ایک دوسرے کو دیکھنا یا سیکس کرنا چاہیں تو یہ کیسا ہے؟ اگر بیوی کو ویڈیو کال پر دیکھنے کے بجائے ننگی فلم دیکھی جائے تو یہ کیسا ہے؟ جیسا کہ دونوں گناہ ہے لیکن میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کونسا بڑا گناہ ہے؟ ان دونوں میں سے اگر انسان کرنا چاہے تو کونسا کرنا چاہئے۔ انسان کے پاس اگر کوئی راستہ نہ ہو تو پھر ان دونوں میں سے کون سا گناہ کرنا چاہئے؟ حالانکہ کرنا تو نہیں چاہئے لیکن اگر انسان صبر نہ کرسکتا ہو تو پھر ان میں سے کون سا عمل گناہ کے حساب سے چھوٹا ہے؟ آپ کا بہت شکریہ ۔

    جواب نمبر: 151708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1112-1093/M=9/1438

    ننگی فلم دیکھنا تو حرام وناجائز ہے اور اس کا گناہ شدید ہے، اپنی بیوی کے پاس ویڈیو کالنگ سے بھی بچنا چاہیے، اس میں تصویر کی قباحت پائی جاتی ہے اور آدمی کو ہرقسم کے گناہ سے بچنا چاہیے اگر کوئی شوہر اپنی بیوی سے دور ہے اور ملنے کی خواہش بڑھ رہی ہے تو سفر کرکے بیوی کے پاس آجائے یا بیوی کو محرم کے ساتھ اپنے پاس بلالے اگر یہ دشوار ہو تو روزہ رکھا کرے تاکہ خواہشات پر کنٹرول رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند