• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151482

    عنوان: فتووں کے نیچے لکھا رہتا ہے ”اللہ بہتر جانتا ہے“ پر یہ صحابہ کرام کے طریقے پر نہیں ہے

    سوال: حضرت ہم نے دیکھا کہ آپ کے فتووں کے نیچے لکھا رہتا ہے ”اللہ بہتر جانتا ہے“ پر یہ صحابہ کرام کے طریقے پر نہیں ہے، کیونکہ صحابہ ہمیشہ کہتے تھے کہ اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتا ہے۔ تو اب صرف اللہ کا نام کیوں رسول کا کیوں نہیں؟ ہم لوگ اب یہ بات زیادہ جانتے ہیں کہ کس کو زیادہ پتا ہے یا صحابہ کو ؟ یہ فرق کیوں؟ اس کی وضاحت چاہتا ہوں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 151482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1243-1182/L=9/1438

    صحابہ کرام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی سوال وغیرہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں یہ الفاظ کہتے تھے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ کا یہ معمول نہیں تھا،اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا تحریروں وغیرہ میں اس طرح کہنے یا لکھنے کا معمول رہا ہو تو اس کی وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند