• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150089

    عنوان: کیا حکیم الامت مولانا تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ (نعوذ بااللہ )

    سوال: کیا حکیم الامت مولانا تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا لا الہ الا اللہ اشرف علی رسول اللہ (نعوذ بااللہ ) بہت سارے بریلوی اور بہت سارے سنی مسلمان بھی کہتے ہیں کہ دیوبندی عالم اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے یہ کفریہ جملہ کہا تھا، کیا آپ اس جملے کی تردید کرسکتے ہیں تاکہ میں ان کو آپ کا فتوی دکھاکر ان کا منہ بند کرسکوں؟

    جواب نمبر: 150089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 857-730/H=7/1438

    الحاج حضرت اقدس حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ لا إلہ إلا اللہ أشرف علي رسول اللہ (نعوذ باللہ منہ) کہا کرو یا کلمہ اس طرح پڑھا کرو۔ جو شخص ایسا کہتا ہے خواہ بریلوی ہو یا سنی وہ جھوٹ بولتا ہے، اللہ پاک اس کو ہدایت نصیب فرمائے ۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند