• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150063

    عنوان: دل افسردہ رہنے كا علاج كیا ہے؟د

    سوال: میرے نانا اور نانی کا انتقال ہو چکا ہے اور میں ان سے آخری ملاقات بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے میرا دل بہت افسردہ ہے، آپ سے گذارش ہے کہ اس معاملہ میں میری رہنمائی فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین

    جواب نمبر: 150063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 810-720/sn=7/1438

    صدقہ، خیرات نیز نفلی اعمال اور دعا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ جتنا ہوسکے ان کے لیے ایصالِ ثواب کریں، اور نانا نانی سے ملنے جلنے والے جو باحیات ہیں ان کے ساتھ محبت وحسن سلوک سے پیش آئیں۔ ان شاء اللہ افسردگی ختم ہوجائے گی ارو ان کی روح کو بھی آرام ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند