• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149508

    عنوان: جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ مولوی حضرات کے پاس مت جایا کرو‏، ان كے بارے میں كیا كریں؟

    سوال: اکثر لوگ کہتے ہیں کہ آپ مولوی حضرات کے پاس مت جایا کرو ،ان لوگوں کی تو خود اصلاح نہیں ہوئی، اگر ان کی اصلاح ہوتی تو آج کوئی فرقہ بھی اسلام میں نہ ہوتا، قرآن کہتا ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے ،یہ ساری سختی مولوی نے پیدا کی ہے ، تم ان سے دور رہو اور مسلم رہو۔ ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہو گا؟

    جواب نمبر: 149508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  537-422/D=6/1438

    ایسے شخص کے فہم سلیم کے واسطے بارگاہ خداوندی میں دعا کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ دین وایمان کے بارے میں صحیح سمجھ عطا فرماویں اور شرح صدر نصیب ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند