• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148757

    عنوان: خواب میں کوئی مارنے کی کوشش کرتا ہے

    سوال: فجر سے پہلے میں نے خواب دیکھا کہ کوئی غیر مسلم جس نے لال بھگوئے کپڑے پہنے ہیں مجھے مارنے کی کوشش کرتا ہے، وہ مجھے دور سے سیاہ چھری/ چاقو پھینک کر مارتا ہے مگر وہ مجھے لگتی نہیں ہے، وہ ایسے ہی دو بار کرتا ہے، اتنے میں کوئی آٹو رکشہ آتا ہے جس کا ڈرائیور میرے دوست کا بھائی ہے اور میں اس میں بیٹھ کر نکل جاتا ہوں۔ کیا مجھے کوئی خطرہ تو نہیں؟ برائے مہربانی تعبیر بتلائیں اور میرے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 148757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 617-501/H=5/1438

    تعبیر یہ ہے کہ نفس و شیطان غفلت میں مبتلا کرکے راہ حق سے ہٹانا چاہتے ہیں جن سے حفاظت کی صورت یہ ہے کہ گناہوں سے اپنے آپ کو بچائیں اور اعمال صالحہ میں بھرپور سعی کرتے رہیں تو ان شاء اللہ نفس و شیطان کے خطرات سے حفاظت رہے گی ۔ نفس و شیطان کے مکر سے بے خوف ہوکر موٴمن کو نہ بیٹھ جانا چاہئے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند