• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148526

    عنوان: غیر محرم لڑکی کو گاڑی پر بٹھانا کیسا ہے ؟

    سوال: (۱) غیر محرم لڑکی گاڑی پر کو بٹھانا کیسا ہے ؟ (۲) اگر سیدھے ہاتھ کو زخم یا مار لگا ہوا ہوں تو الٹے ہاتھ سے کھانا کھا سکتے ہیں کیا ؟

    جواب نمبر: 148526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 351-329/N=5/1438

    (۱): غیر محرم لڑکی کو اپنے پیچھے بائیک پر بٹھانا درست نہیں بہ شرطیکہ بیچ میں لڑکی کے حق میں کوئی محرم مرد یا بائیک چلانے والے کی بیوی یا بہن نہ ہو، اور اگر بیچ میں لڑکی کا کوئی محرم رشتہ دار ہو، جیسے باپ یا بھائی یا بائیک چلانے والے کی بیوی یا بہن ہو تو گنجائش ہوگی، بشرطیکہ کبھی کبھار کسی مجبوری میں ایسی ضرورت پڑجائے۔

    (۲): اگر دائیں ہاتھ میں کوئی ایسا زخم یا چوٹ ہو کہ اس ہاتھ سے کھانا کھانا ممکن نہ ہو یا مشکل ودشوار ہو تو بہ وجہ ضرورت بائیں ہاتھ سے کھاسکتے ہیں اور جب دایاں ہاتھ اچھا ہوجائے تو دائیں ہاتھ سے کھایا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند