• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148464

    عنوان: مہر کے عوض فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کرنا؟

    سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام کہ اگر کوئی عورت اپنے شوھرسے حق مہر میں فجر کی نماز پڑھنے کامطالبہ کرے تو ایساکرناکیساہے کیا یہ درست ہے اگر ہے توکیوں اور اگرنہ ہے تو کیوں؟

    جواب نمبر: 148464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 429-444/B=5/1438

    عورت کا مذکورہ مطالبہ درست نہیں، فجر کی نماز ہو یا اور کوئی فرض نماز ہو وہ اللہ کے لیے پڑھی جاتی ہے، حق مہر کے لیے نہیں پڑھی جاتی، اس لیے اپنے شوہر سے حق مہر میں فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کرنا صحیح نہیں ہے۔

    اور اگر بیوی کے مطالبہ کا مطلب کچھ اور ہو تو دوبارہ سوال کیا جائے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند