• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 148403

    عنوان: مسلم فرقے (وہابی، بریلوی، اہل حدیث کے عقائد میں فرق)

    سوال: (۱) دیوبندی اور وہابی کے عقائد میں کیا فرق ہے؟ کیا دارالعلوم ان کو مسلمان مانتا ہے؟ (۲) دیوبندی اور بریلوی کے عقائد میں کیا فرق ہے؟ کیا دارالعلوم ان کو مسلمان مانتا ہے؟ (۳) دیوبندی اور اہل حدیث کے عقائد میں کیا فرق ہے؟ کیا دارالعلوم ان کو مسلمان مانتا ہے؟

    جواب نمبر: 148403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 572-608/M=5/1438

    مذکورہ فرقے دائرہ اسلام سے خارج نہیں دارالعلوم دیوبند اِن فرقوں (بریلوی فرقہ) اور (غیر مقلد کا فرقہ) کو مسلمان سمجھتا ہے لیکن اہل سنت والجماعت سے خارج مانتا ہے۔ ان فرقوں کے عقائد میں کیا فرق ہے اس کو جاننے کے لیے تفصیلی مطالعے کی ضرورت ہے ہم ذیل میں چند کتب کے حوالے تحریر کردیتے ہیں: ”محاضرات علمیہ بر موضوع ردّ غیر مقلدیت“ (پیش کردہ: حضرت مفتی راشد صاحب اعظمی استاد دارالعلوم دیوبند) محاضرات علمیہ بر موضوع ردّ رضاخانیت (پیش کردہ: حضرت مفتی محمد امین اصاحب استاد دارالعلوم دیوبند) اختلاف امت اور صراط مستقیم (موٴلفہ حضرت مولانا یوسف صاحب لدھیانوی) فتاوی محمودیہ جلد/ ۴بعنوان: فرق باطلہ ط مکتبہ محمودیہ میرٹھ) کتاب النوازل جلد/ ۲، افادات حضرت مفتی سلمان صاحب منصور پوری) آپ ان کتابوں کا مطالعہ کریں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند