• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148157

    عنوان: تنظیم فکروللہی کی حقیقت؟

    سوال: ہمارے ہاں پاکستان میں شاہ سعید احمد رائے پوری نے تنظیم فکر شاہ ولی اللہ قائم کی ہے جو پاکستان میں نوجوانوں کو شاہ ولی اللہ اور دیگر اکابر کے سیاسی معاشی نظریات سکھا رہی ہے ۔ تنظیم کی بابت مختلف مدارس کے فتوٰی آچکے ہیں کہ تنظیم کے عقائد اور نظریات بے حقیقت اور من گھڑت ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ شاہ سعید احمد رائے پوری اور ان کی جماعت کی حقیقت کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 517-475/M=4/1438

    مذکورہ تنظیم کی بابت جب مختلف مدارس کے فتوے آچکے ہیں کہ تنظیم کے عقائد ونظریات من گھڑت ہیں تو اُن فتاوی پر اعتماد کرنا چاہیے، حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم اس تنظیم کے متعلق لکھتے ہیں: ”فکر ولی اللّٰہی محض ایک دھوکہ ہے، عام طور سے یہ لوگ حضرت شاہ صاحب کے نام کی آڑ میں اشتراکی نظریات کا پرچار کررہے ہیں“۔ (دیکھئے فتاوی عثمانی: ۱/ ۱۰۴تا ۱۰۷ط: نعیمیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند