• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 148017

    عنوان: بوہرہ فرقہ کے عقائد کیا ہیں؟

    سوال: بوہرہ فرقہ کے عقائد کیا ہیں؟ کیا بوہرہ فرقہ مسلمان ہے؟ کیا ان کو سلام کیا جا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 148017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 268-217/Sd=4/1438

    بوہرہ فرقہ آغاخانیوں کی طرح فرقہ اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے اور اسماعیلی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر تمام علمائے اسلام کے نزدیک کافر و مرتد ہے، آپ کے مسائل اور ان کے حل میں آغاخانی اور بوہرہ فرقہ سے متعلق ہے:ان دونوں فرقوں کا حکم قادیونیوں کی طرح ہے، بس اتنا فرق ہے قادیانی لوگوں کو مرتد کرتے ہیں اور بوہرہ اپنے مذہب کی دعوت نہیں دیتے ہیں۔ حاصل یہ ہے کہ بوہرہ فرقہ کافر و مرتد ہے، کسی مسلمان کے لیے اس فرقہ کے کسی شخص کو سلام کرنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند