• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147565

    عنوان: حلال رزق کے حصول کے لیے مشورہ؟

    سوال: براہ کرم، حلال رزق کے حصول کے لیے کچھ مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 147565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 371-303/H=4/1438

     

    تقویٰ پرہیزگاری کو لازم پکڑیں ، ادائے حقوق کی فکر کریں، اتباعِ سنت کو ہرمعاملہ میں ملحوظ رکھیں ، کسب معاش میں حلال حرام کی تمیز کریں، خلافِ سنت امور سے بچتے رہیں ، تلاوتِ قرآن کریم اوردرود شریف کی تین تسبیح روزانہ پڑھ لیا کریں اور خصوصی دعا کرتے رہیں۔ اللہ پاک حلال روزی برکت والی عطا فرمائے اور موانع و رکاوٹوں کو دور کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند