• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146590

    عنوان: فكسڈ ڈپوزٹ كرنے والی كمپنیوں میں كام كرنا؟

    سوال: میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں اکاؤنٹینٹ کی پوسٹ پر کام کررہاہوں اور کمپنی کا بزنس سبزیوں کی بیج کی تجارت کرنا ہے ۔کرنٹ اکاؤنٹ میں دس لاکھ تک کا بیلنس ہوتاہے اور اس سے زیادہ بیلنس پر ان سود کمانے والی کمنیوں میں فکس ڈپوزٹ کرنا پڑتاہے تو کیا یہاں کام کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 146590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 411-363/Sn=4/1438

    چوں کہ کمپنی کی بنیادی تجارت مباح ہے اور آپ کی اصل ذمے داری اسی مباح اور حلال تجارت کے حسابات دیکھنا ہے؛ اس لیے صورت مسئولہ میں آپ کے لیے اس کمپنی میں ”اکاوٴنٹینٹ“ کے عہدے پر ملازمت کرنا شرعاً جائز ہے، حکومت کے ضابطے کے تحت کمپنی کا اپنی کچھ رقم بہ طور فکسڈ ڈپوزٹ بینک میں رکھنا جوازِ ملازمت کے لیے مانع نہ بنے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند