• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146567

    عنوان: عورت کی آواز میں درس سننے کا حکم

    سوال: کیا عورت کی آواز میں درس حدیث یا درس قرآن سننا جائز ہے ؟ برائے مہربانی مفصل جواب عنایت فرمائیں...جزاک اللہ

    جواب نمبر: 146567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 208-138/D=2/1438

    عورت کی آواز بھی ستر ہے لہٰذا وہ اگر عورتوں کو درس حدیث یا ردس قرآن دیں تو پست آواز میں دیں تاکہ مردوں تک آواز نہ پہنچے اور مردوں کے مجمع کے لیے عورتوں کا درس حدیث یا درس قرآن دینے کی ضرورت نہیں ہے او رٹیپ وغیرہ سے عورت کی آواز میں نعت تلاوت درس وغیرہ سننا کراہت سے خالی نہیں ہے اور اگر ااستلذاذ ہو تو احتراز واجب ہے اسی لیے عورتوں کو اذان دینے کی اور زور سے تلبیہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ نغمة المرأة عورة وتعلمہا القرآن من المرأة أحب قال علیہ الصلوة والسلام التسبیح للرجال والتصفیق للنساء فلایحسن أن یسمعہا الرجل وفی الکافی ولاتلبی جہراً لأن صوتہا عورة (شامی/ ۲:۷۸) ولا نجیز لہن رفع أصواتہن ولا تمطیطہا ولا تلیینہا وتقطیعہا لما فی ذالک من استمالة الرجال إلیہن وتحریک الشہوة منہم (شامی: ۲/۷۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند