• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145285

    عنوان: کرائے کا مکان لینا جس میں کینسر سے ایک شخص کا مر گیا تھا؟

    سوال: میں کرائے پر مکان لینا چاہتاہوں، لیکن مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس مکان میں ایک آدمی کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے، تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 145285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1147-925/D=01/1438

    بیماری او رموت تو ہر انسان کے ساتھ لگی ہے اس کی وجہ سے کسی جگہ یا مکان کو منحوس سمجھنا شیطانی عمل ہے، مکان اگر ضرورت کے مناسب ہے اور پڑوسی بھی اچھے لوگ ہیں تو اسے حاصل کرنے میں مضائقہ نہیں ہے، البتہ مکان میں آیة الکرسی اور قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام رکھیں، بیماریاں اور پریشانیاں ہماری بداعمالیوں اور گناہوں کے اثرات سے ہوتی ہیں اس لیے گناہوں سے بچنے کا خاص لحاظ رکھا جائے اور نماز کی پابندی کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند