• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 1304

    عنوان:

    سلمان رشدی کون ہے؟اس نے کیا غلط کیا ہے؟

    سوال:

    آج کل ہر آدمی سلمان رشدی کے متعلق گفتگو کررہا ہے۔ مجھے معلوم نہیں یہ کون شخص ہے؟ اسی لیے میں جاننا چاہتا ہوں کہ سلمان رشدی کون ہے؟اس نے کیا غلط کیا ہے؟جہاں تک مجھے معلوم ہے اس نے ۱۹۸۸/ میں اپنی کتاب میں اسلام کے خلاف کچھ لکھا ہے۔ کیا مجھے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس نے کیا لکھا تھا؟میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔

    جواب نمبر: 1304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  459/م = 452/م)

     

    ہندوستانی نژاد اور برطانوی شہریت یافتہ سلمان رشدی نے شیطانی آیات کے نام سے ایک کتاب لکھی، بذریعہ اخبارات و مضامین جو بات معلوم ہوئی وہ یہ کہ اس کتاب میں اسلام اور اسلامی شخصیات کی قصداً بے حرمتی کی ہے، بہتان طرازی اور انتہائی نازیبا الفاظ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور امہات الموٴمنین ازواج مطہرات کا ذکر کیا گیا ہے، نیز دوسری بے حرمتیاں کی گئی ہیں، چونکہ وہ کتاب ہمارے پاس نہیں اس لیے اس کے اقتباسات و مشمولات نقل کرنے سے قاصر ہیں، رابطہ عالم اسلامی کی اسلامک فقہ اکیڈمی مکہ مکرمہ نے اپنے تیرہویں سیمنیار میں مختلف موضوعات کے فیصلے کیے، ان میں دوسرا فیصلہ سلمان رشدی کی کتاب اور اس کی بدگوئی پر سخت صدمہ کا اظہار ہے المجمع الفقہي الإسلامی مکہ مکرمہ کے فقہی فیصلے کے نام سے اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا نے وہ کتاب چھاپ دی ہے، اس کا مطالعہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند