• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69967

    عنوان: ایف سی آر اسلام کی روشنی میں

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ۱۰۹۱ کے انگریز دور حکومت میں نافذ شدہ ایف سی آر قانون اسلام کی روشنی میں کیسا ہے؟یہ قانون ابھی تک نافذ ہے قانون کا مختصر خلاصہ دیے گئے لنک کے آخری دو صفحوں میں دیا گیا ہے . http://www.dtce.org.pk/dtce/FCR/Data/FrontierCrimeregulation_Urdu.pdf اس قانون کے تحت اپ ایک فرد کے جرم میں پورے قبیلے کو گرفتار کرسکتے ہیں،اس قانون کے تحت بغیر کسی ثبوت کے آپ کا گھر مسمار کیا جاسکتا ہے ۔ رہنمائِی فرمادیجئے ۔مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 69967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1405-1521/L=01/1438

    سوال میں مذکورہ قانون اور اس طرح کے دیگر قوانین جو محولہ لنک دیکھنے سے معلوم ہوئے خلاف شرع ناجائز اور ظلم پر مبنی ہیں ایسے قوانین کا نفاذ جائز نہیں۔ قال تعالی: وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ أخْریٰ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند