• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69868

    عنوان: مشکلات کے حل اور دشمنوں کے حملوں سے بچاؤ کا وظیفہ؟

    سوال: گذارش ہے کہ ہم لوگ گیارہ بہن بھائی ہیں۔پانچ بہنیں اور چھے بھائی۔میرا بھائیوں میں چوتھا نمبر ہے اور پانچوں بہنیں مجھ سے بڑی ہیں ۔ صرف تین بہنوں کی اور میری شادی ہو پائی ہے ، لیکن مجھ سے بڑے تین بھائی اور دو بہنیں ابھی تک کنوارے ہیں اور رشتہ ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آرہا، گو کہ اللہ پاک کی رحمت سے قطعاّ ناامید نہیں ہیں، نعوذ باللہ - بڑی بہن بیوہ ہو چکی ہیں، جنکی کفالت و بگرانی ہم بھائیوں کے ذمہ ہے ، اور چھوٹی دونوں بہنیں 35 اور 37 سال کی عمروں کو پہنچ چکی ہیں۔رشتے نہ ہونے کی وجہ سے سب کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔سب سے بڑے بھائی (عمر 50سال) جگر کے مریض اور دوسرے بھائی (عمر 47 سال) بصارت سے محروم ہیں۔گھر میں والدہ ہر وقت پریشان رہتی ہیں کہ خاص طور پر بیٹیوں کا کیا بنے گا۔رشتہ داروں اور برادری میں حاسدین بے شمار ہیں جو شادیاں نہ ہونے پر طعنے دیتے رہتے ہیں، اور ایذارسانی کے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں۔آپ سے گذارش ہے کہ دعا بھی فرمادیں اور کوئی ایسا عمل بھی بتا دیں جسے کرکے اللہ پاک سے دعا کی جائے کہ وہ اپنے عاجز گنہگار بندوں کی مشکالت آسان فرمادیں۔احسن الجزاء

    جواب نمبر: 69868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1058-1037/Sd=1/1438 اللہ تعالی آپ سب بھائی بہنوں کے ساتھ سہولت کا معاملہ فرمائے اور جائز مقاصد کو پورا فرمائے ، آپ حَسبُنَا اللّٰہ ونعمَ الوَکِیل کثرت سے پڑھا کریں اور دعا سے پہلے یہ آیت پڑھیں: لاَ الہٰ الا أنتَ سبحانک انی کنتُ من الظّالمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند