• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69448

    عنوان: آن لائن اگزیٹ پیپر کے پیسے لینا؟

    سوال: صورت مسئلہ یہ ہے کہ جب کوئی بندہ سعودی سے واپس ہوتا ہے تو اس کے پاس سعودی قانون کے مطابق ایگزٹ پیپر ہونا چاہئے جو اس کا ضامن امیدوار دیتا ہے لیکن کبھی کبھی امیدوار لینا بھول جاتے ہوں یا کفیل اسے نہیں دیتا اور امیدوار ایگزٹ پیپر لیے بغیر انڈیا یا پاکستان آجاتے ہیں، جب اسے دوبارہ سعودی جانا ہوتا ہے تو اسے اس کی ضرورت پڑتی ہے جو ا س کے پاس نہ ہونے کی بناء پر ایک مقررہ وقت تک نہیں جاسکتا، اس لحاظ سے سفر ایجنسی اس سے کچھ رقم لے کر آن لائن ایگزٹ پیپر نکال کر دیتی ہے، تو کیا اس طرح پیسہ لینے کی گنجائش ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 69448

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1226-1138/B37=01/1438 آن لائن ایگزٹ پیپر دوبارہ بنانے کی صورت میں حق المحنت لینے میں کوئی مضائقہ نہیں معلوم ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند