• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 68230

    عنوان: کیا اسلام میں لیز کی اجازت ہے؟

    سوال: (۱) کیا مسلمان اپنا مکان لیز پر لے سکتاہے یا دے سکتاہے؟ (۲) لیز کیا ہے؟ اور کیا اسلام میں لیز کی اجازت ہے؟ (۳) مکان لیز پردینا مثال کے طورپر دو یا تین سال کے لئے تین چار لاکھ روپئے پر مکان لیز پر دینا جب کہ 2000روپئے ماہانہ کرایہ بھی ہو ، جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں؟

    جواب نمبر: 68230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1272-1399/L=12/1437

    کرایہ سے پہلے زرِ ضمانت کی شکل میں ایک لمبی رقم کا لین دین اصلاً اصولِ اجارہ کے خلاف ہے اور اس کی وجہ سے یا تو کرایہ بالکل ہی نہ دینا یا معروف کرایہ سے بہت کم مقدار میں دینا قرض دے کر نفع اٹھانا ہے جو شرعاً ناجائز ہے؛ اس لیے بہر صورت کرایہ دار کو چاہئے کہ معتاد و معروف کرایہ دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند