• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 173120

    عنوان: قرض ایک کرنسی پر دیا اور دوسری کرنسی پر وصول کیا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم کاروبار پاکستانی کرنسی پر کرتے ہیں اور ہم نے ادھار بھی پاکستانی کرنسی کے حساب سے دیا ہے اب روز بروز پاکستانی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں کم ہوتا جا رہا ہے اب ہم چاہتے ہیں کہ جو قرض ہمارا لوگوں کے ذمے ہے وہ ہم ڈالر یا پھر افغانی کرنسی پر تبدیل کریں ایسا معاملہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ یعنی ادھار پاکستانی کرنسی پر دیا اور واپسی پر ڈالر یا افغانی کرنسی لیا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 173120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-77/H=01/1441

    صورت مسئولہ میں آپ پاکستانی کرنسی سے ہی اپنا قرض اور اھار وصول کریں، اور اگر قرض لینے والا راضی ہو تو ڈالر یا افغانی کرنسی سے بھی اپنا ادھار وصول کر سکتے ہیں بشرطیکہ جتنا پاکستانی کرنسی آپ نے لوگوں کو ادھار اور قرض دیاتھا، ڈالر یا افغانی کرنسی سے اتنے ہی قیمت کے اعتبار سے آپ وصول کریں، زائد وصول کرنا جائز نہیں ہے کیوں کہ وہ سود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند