• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 171878

    عنوان: اپنی زمین میں كچھ كام كرانے پر پڑوسی رشتہ داروں كا جھگڑنا

    سوال: میں اپنی زمین پر کچھ کام کرنا چاہ رہاتھا، میرے پڑوسی جو میرے رشتہ دار ہیں وہ مجھ سے جھگڑا کررہے ہیں ، ان کی کچھ زمین ہماری طرف ہے ، وہ بہت لوگ ہیں، میری طرف میں اور میرے بڑے بھائی ، ہماری طرف سے ان سے بات کرنے والا کوئی نہیں ہے اور وہ لوگ ہماری بات نہیں سن رہے ہیں، اس حالت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ ہم نے ان کو بتایا کہ ہمارے کاغذات میں جتنے تیس پچاس ہی ہم اتنا گن کر اگر زائد زمین ہوگی تو آپ کو دیں گے ، لیکن وہ لوگ نہیں مان رہے ہیں، کچھ ذریعہ بتائیں حدیث کے حوالے سے ۔

    جواب نمبر: 171878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1239-1027/H=11/1440

    جب آپ کو اقرار ہے کہ ہماری طرف ان رشتہ داروں کی کچھ زمین ہے تو آپ ان کو ان کی زمین واپس کردیں اگر وہ لوگ اپنے حق سے زیادہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور آپ ان کا مطالبہ پورا کر سکتے ہیں تو دے کر نزاع کو ختم کرلیں اگر یہ صورت نہ ہوسکے تو صبر و دعاء سے کام لیں ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت اول و آخر درود شریف سات سات (۷-۷) دفعہ اور درمیان میں سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش سات سات مرتبہ پڑھ کر دعاء کا اہتمام جاری رکھیں، چلتے پھرتے جس قدر ہو سکے درود شریف پڑھتے رہیں، گھر کے اور بھی افراد یہ عمل کرتے رہیں، تو ان شاء اللہ جلد اللہ پاک کی نصرت و مدد ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند