Q. ایک کمپنیÂ’ ای بیز ڈاٹ کام پی وی ٹی ایل ٹی ڈی‘(Ebiz.Com Pvt Ltd) ہے اس کامقصد انٹرنیٹ یا سی ڈی میں کمپیوٹر کورسیز کو بیچنا ہے۔ کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے لوگوں کو میٹنگ میں بلا کر کمپنی کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ کمپنی تقریبا ۲۶/ طرح کے کورسیز بیچتی ہے جیسے ونڈو ۹۸، ونڈوز ایم ای - ایکس پی وغیرہ ۔ ان کورسیز کی قیمت ۷۳۰۴/ روپئے ہیں، ان کورسیز کو خرید نے والا کمپنی میں شریک ہوجاتا ہے ۔ اب اسے کمپنی کے ان کورسیز کو اپنے طریقے سے دوسروں سے بیچنا ہوتاہے۔ پہلے تین آدمیوں سے بیچنے پرا سے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں جو بطور کمیشن ہوتے ہیں اور چیک کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ پھر اگلے تین لوگوں کو کورسیز بیچنے پر اسے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں اور اس کی اسکیم اس طرح ہے: پہلے تین لوگوں سے2000 /ملتے ہیں، پھر تین لوگوں سے بیچنے پر2000 /پھرتین لوگوں سے Â…00 20/پھرنو لوگوں سےÂ…3000/ پھرنو لوگوں سے Â… 3000 /پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھرپانچ لوگوں سے Â…8000 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟