• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 1668

    عنوان:

    کچھ لوگ گیس اور بجلی کے میٹر کی اسپیڈ کم کرتے ہیں، یہ کم کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ اگر حکومت نے حد سے زیادہ اسپیڈ کی ہو تو خو دسے کم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور جس نے کم اسپیڈ کی بجلی استعال کی ہے اس کا کفارہ ہے یا نہیں؟

    سوال: کچھ لوگ گیس اور بجلی کے میٹر کی اسپیڈ کم کرتے ہیں، یہ کم کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ اگر حکومت نے حد سے زیادہ اسپیڈ کی ہو تو خو دسے کم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور جس نے کم اسپیڈ کی بجلی استعال کی ہے اس کا کفارہ ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 1668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1064/ ب= 995/ ب

     

    اگر حکومت کی طرف سے آپ پر زیادتی ہوتی ہے کہ اس نے اپنے میٹر کی اسپیڈ حد سے زیادہ کردی ہے تو اس کے تدارک کے لیے آپ اسپیڈ کم کرسکتے ہیں یعنی حکومت نے ظلماً جس قدر زیادہ مال وصول کیا ہے اس کے بقدر آپ کم کرسکتے ہیں، لیکن حکومت کی زیادتی کے بغیر میٹر کی اسپیڈ کم کرنا چوری میں داخل ہوگا اور ناجائز کام ہوگا۔ اگر ایسا کیا تو حکومت کا جس قدر نقصان کیا ہے کسی بھی طرح حکومت کے خزانے میں اتنے پیسے پہنچادے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند